9 اکتوبر، 2018، 9:23 AM

شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی

شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شامی نمائندے نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے منشور اور بنیادی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بہانہ بنا کر امریکہ دہشت گردوں کی حقیقت میں پشتپناہی کررہا ہے۔

News ID 1884637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha